ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے انڈونیشیا کے  دفاعی وفد کی ملاقات 

ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے انڈونیشیا کے  دفاعی وفد کی ملاقات 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے انڈونیشیا کے  دفاعی وفد کی ملاقات  ہوئی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق انڈونیشین دفاعی وفد کی قیادت وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل ر سجعفری سجمس الدین کر رہے تھے۔ائیر چیف اور انڈونیشین دفاعی وفد کی ملاقات ائیر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ہوئی۔
ملاقات میں پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات کی توثیق کی گئی ۔پاک انڈونیشیا فضائی افواج کے تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی،استعداد کار میں اضافے،تربیت اور تکنیکی تعاون کے حوالے سے دونوں جانب سے زور دیا گیا 

ایئر چیف نے انڈونیشئین وفد کو پاک فضائیہ کے جدت طرازی پروگرام سے آگاہ کیا۔ انڈونیشین وزیرِ دفاع نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت، جنگی تیاری اور نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کے تحت مقامی سطح پر  کامیابیوں کو سراہا۔انڈونیشین وفد کا تربیت، ہوا بازی اور ایرو اسپیس کے شعبوں میں تعاون کے فروغ میں گہری دلچسپی کا اظہار  کیا۔ ملاقات پاک انڈونیشیا دفاعی تعلقات میں پیش رفت اور مسلسل رابطوں و مکالمے کے ذریعے تعاون کو مزید گہرا کرنے کے عزم کی عکاس ہے