ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تکنیکی و آپریشنل وجوہات کے باعث فلائٹ شیڈول متاثر, 8 پروازیں منسوخ

تکنیکی و آپریشنل وجوہات کے باعث فلائٹ شیڈول متاثر, 8 پروازیں منسوخ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احسن عباسی: تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث مختلف ایئرلائنز کی پروازوں کا شیڈول شدید متاثر ہو گیا، جس کے نتیجے میں 8 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

 ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق کراچی سے بینکاک جانے والی تھائی ایئرویز کی پرواز ٹی جی 342، کراچی سے بیجنگ جانے والی ایئر چائنہ کی پرواز سی اے 946 اور کراچی سے مسقط روانہ ہونے والی سلام ایئر کی پرواز او وی 511 منسوخ کر دی گئی۔

اس کے علاوہ کراچی سے لاہور جانے والی ایئرسیال کی پروازیں پی ایف 143 اور پی ایف 145 جبکہ کراچی سے اسلام آباد جانے والی ایئرسیال کی پرواز پی ایف 123 بھی منسوخی کی زد میں آ گئیں۔ کراچی سے سکھر جانے والی قومی ایئرلائن پی آئی اے کی پرواز پی کے 536 بھی آپریشنل وجوہات کے باعث منسوخ کر دی گئی۔

پروازوں کی منسوخی کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ ایئرلائنز کی جانب سے مسافروں کو متبادل انتظامات اور اگلی دستیاب پروازوں کے بارے میں آگاہ کیا جا رہا ہے۔ ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق صورتحال پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔