ق لیگ نے ن لیگ کیساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا

ق لیگ نے ن لیگ کیساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سیاسی پارہ ہائی، پاکستان مسلم لیگ ق نے مسلم لیگ ن کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین کی زیر صدارت پارٹی کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں انتخابی تیاریوں اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے مشاورت کی گئی،اجلاس کے بعد پارٹی ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ق نے ہمیشہ پاکستان اور عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنا کردار ادا کیا ہے اور کرتے رہیں گے، صرف اپنی ذات کی حد تک مسلم لیگ ن کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ قبول نہیں۔

 ترجمان نے کہا کہ ہمارے دیگر امیدواروں کے مقابلے میں نون لیگ نے اپنے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیئے ہیں، ہم اپنے امیدواروں کو دوہرے معیار کی نذر نہیں ہونے دیں گے اور ن لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کریں گے۔

 اس حوالے سے چودھری سالک حسین کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے گجرات سے بھی میرے اور میرے بھائی چودھری شافع حسین کے خلاف اپنے نامزد کردہ امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیں، ہم نے جن امیدواروں سے عہد کیا وہ ہمارے ساتھ ہیں، اگر ن لیگ ان کا مقابلہ کرے گی تو ہم بھی اپنے ساتھیوں کے ساتھ اسی صف میں کھڑے ہونے کو ترجیح دیں گے، ہم بنا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے مقابلے کیلئے تیار ہیں۔