ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دھند کی شدت میں اضافہ، موٹروے بند

Motorway CLOSED due to FOG
کیپشن: Motorway
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری: لاہور سیالکوٹ موٹروے کو دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا۔

سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کا کہنا ہے کہ موٹروے بندش سے سارا لوڈ جی ٹی روڈ پر شفٹ ہوگیا ہے۔شاہدرہ چوک، سگیاں چوک اور ٹھوکر نیاز بیگ چوک میں اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے،سی ٹی او لاہور کی ہدایت پر ایس پی سٹی شہزاد خان شاہدرہ چوک میں موجود ہیں۔

سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ دھند کے باعث شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر غیر معمولی ٹریفک کا لوڈ رہے گا، شہری راہنمائی اور مدد کےلئے ہیلپ لائن 15 پر کال کر سکتے ہیں،  شہریوں کو راستہ ایپ اور ایف ایم 88.6 سے دھند کے بارے ہمہ وقت آگاہ رکھا جارہا ہے۔

دوسری جانب لاہور ائیرپورٹ کے اطراف میں دھند، لاہور سے کراچی جانے اور آنے والی 6 پروازیں منسوخ، بین الاقوامی پروازوں کے اوقات کار تبدیل کر دئیے گئے۔  کراچی سے آنے والی پروزاز پی کے 304 منسوخ جبکہ کراچی جانے والی پی آئی اے کہ پرواز پی کے 305  بھی منسوخ کرد ی گئی۔

کراچی سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 306 منسوخ،  کراچی جانے والی پرواز پی کے 307 منسوخ کرد ی گئی،  کراچی سے آنے والی سیرین ائیر کی پرواز ای آر 524 منسوخ ۔ کراچی جانے والی سیرین ائیر کی پرواز ای آر 525 منسوخ کر دی گئی۔

دبئی سے آنے والی ایمریٹس کی پرواز ای کے 622 کو ری شیڈول کردیا گیا۔پرواز کل دوپہر اڑھائی بجے لاہور ائیرپورٹ لینڈ کرے گی۔  لاہور سے دبئی جانے والی ایمریٹس کی پرواز ای کے 623 بھی ری شیڈول، ای کے 623 کل سہ پہر ساڑھے تین بجے لاہور سے روانہ ہو گئی۔

دبئی سے آنے والی پرواز پی اے 411 کے اوقات کار بھی تبدیل کر دئیے گئے۔ پرواز پی اے 411 کل صبح تین بجکر پنتالیس منٹ پر لاہور پہنچے گئی۔ جدہ سے آنے والی سعودی ائیر کی پرواز ایس وی 738 ری شیڈول، پرواز کل سی پہر تین بجے لاہور پہنچے گی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer