ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روڈ بلاک کرنے والے کیخلاف مقدمہ درج ہوگا

روڈ بلاک کرنے والے کیخلاف مقدمہ درج ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : آئے روز پیش آنے والے ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے متعدد فیصلے کیے ہیں ، انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ کراچی میں جو بھی روڈ بلاک کرے گا اس کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔  

صوبائی وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت اجلاس میں کچرا اٹھانے والی اور ضروری ہیوی گاڑیوں کے علاوہ دیگر ہیوی ٹریفک پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ضیا الحسن لنجار نے اس موقع پر کہا کہ ہیوی ٹریفک رات 11 سے صبح 6 بجے تک روڈ پر آ سکتے ہیں، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی گاڑیوں کی ٹیگنگ کروائی جا رہی ہے، ساڑھے 3 ہزار ہیوی گاڑیاں 15 دن میں ٹیگنگ یا رجسٹریشن کروائیں ورنہ چالان ہوگا۔ 

انہوں نے کہا کہ ٹریفک کے نظام کو بہتر کر رہے ہیں، بدھ کو آپریشنز اور ٹریفک ایس ایس پیز کے ساتھ اجلاس کروں گا، آپریشنل اور ٹریفک پولیس مشترکہ ٹریفک مینج کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ چالان کا اختیار ہیڈ کانسٹیبل تک دے رہے ہیں، کمشنر کراچی میٹنگ میں ہوئے فیصلوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔

وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار نے کہا کہ کمشنر کراچی گائیڈ لائن جاری کریں گے اور ان فیصلوں پر دفعہ 144 لاگو ہوگی۔ کراچی میں جو بھی روڈ بلاک کرے گا اس کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان سب سے اہم ہے، ٹریفک حادثات میں لوگ جاں بحق ہو رہے ہیں حادثات کو ہر حال میں روکنا ہوگا۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی گاڑیاں قانون کی پابندی نہ کریں تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے، جوائنٹ واٹس ایپ گروپ بنایا جائے ٹریفک پولیس کی کارکردگی کو مانیٹر کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس کی کارکردگی اور شہرمیں حادثات مانیٹر کیے جائیں گے، اجلاس کے شرکا حکومتی نمائندے ہیں ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔