ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گریڈ21 میں ترقی کے124ویں نیشنل مینجمنٹ کورس کیلئے 46 افسر نامزد

گریڈ21 میں ترقی کے124ویں نیشنل مینجمنٹ کورس کیلئے 46 افسر نامزد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play


باہر شہزاد تُرک: گریڈ21 میں ترقی کے124ویں نیشنل مینجمنٹ کورس کیلئے 46 افسر نامزد کر دیئے گئے ہیں۔

 وفاقی حکومت کی جانب سے سرکاری افسران کی گریڈ 20 سے 21 میں ترقی کیلئے لازمی قرار دیئے گئے نیشنل مینجمنٹ کورس کے سلسلے میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے 124ویں نیشنل مینجمنٹ کورس کیلئے گریڈ 20 و مساوی کے 46 افسران کی نامزدگی کی ہے۔

 اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے ریکٹر  نیشنل  سکول آف پبلک پالیسی  لاہور کو افسران کی نامزدگیوں پر مشتمل مراسلے کے مطابق وفاقی و صوبائی افسران کی گریڈ 20 سے 21 میں ترقی کیلئے لازمی نیشنل مینجمنٹ کورس کے سلسلے میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے 5 جنوری 2026 سے 8 مئی 2026 تک نیشنل  سکول آف پبلک پالیسی  لاہور میں شیڈول 124ویں نیشنل مینجمنٹ کورس کیلئے گریڈ 20 و مساوی کے 46 افسران کی نامزدگی کی منظوری دی ہے۔

 نامزد کئے گئے افسران میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے محمد عمر مسعود، عثمان احمد چوہدری، مزمل حسین، عدنان ارشد اولکھ، محمد جہاں زیب، خالد نذیر وٹو، مظفر خان، خاور کمال، لیفٹیننٹ (ر) سہیل اشرف، محمد ایاز شامل ہیں، پولیس سروس آف پاکستان سے عمران شوکت، شوکت عباس، نعیم احمد شیخ، کیپٹن (ر) سجاد حسن خان منج، ڈاکٹر وقار الدین سید، شیر اکبر، طیب حفیظ چیمہ نامزد  کئے گئے ہیں، سیکرٹریٹ گروپ کے کاشف گلزار، محمد خالد، محمد عثمان، اخلاق احمد، سید احسن ممتاز، فارن سروس آف پاکستان کے عرفان شوکت اور اشتیاق احمد بھی کورس میں شامل ہوں گے، جبکہ ان لینڈ ریونیو سروس سے شازیہ عابد، شازیہ میمن، حسن بروہی، اعجاز احمد خان یوسفزئی، پاکستان کسٹمز سروس سے عظمت طاہرہ اور باسط مقصود عباسی، انفارمیشن گروپ سے امبرین گل شاہد، کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ سے حسین حیدر، پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس سے نوید اصغر چوہدری اور منور حسین، پوسٹل گروپ سے مصطفٰی کمال، ذوالفقار حسین اور احسان اللہ، نیشنل اکاؤنٹیبلٹی بیورو (نیب) سے رفیع اللہ، سینیٹ سیکرٹیریٹ سے محمد زبیر، حکومت پنجاب سے رافد احمد ملہی اور ڈاکٹر محمد سہیل انور چوہدری، حکومت خیبر پختونخوا سے محمد علی شاہ، محمد ادریس خان اور عطا الرحمان، حکومت سندھ سے ناصر عباس سومرو اور محمد بچل راہوپوتو شامل ہیں۔

  اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق کورس کے لیے نامزدگی وزیر اعظم کے ہدایت نامے کے تحت لازمی قرار دی گئی ہے اور نامزد افسروں کو ان کی تربیت کے لیے بلاتوقف ریلیو کیا جائے گا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق کورس میں شرکت ترقی کیلئے لازمی قرار دی گئی ہے اور ناکامی کی صورت میں متعلقہ افسر کے خلاف سول سرونٹس پروموشن رولز 2019 کے تحت کارروائی ہو سکتی ہے۔

  نامزد افسران کو کورس کے آغاز سے قبل اپنی تازہ ترین سالانہ میڈیکل رپورٹس نیشنل سکول آف پبلک پالیسی میں جمع کروانی ہوں گی، کورس کی فیس فی افسر 22 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے  جس میں وفاقی گروپس اور ایکس کیڈر افسران کی فیس اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ادا کرے گا جبکہ صوبائی حکومتوں اور خود مختار اداروں کے افسران کی فیس متعلقہ محکمے ادا کریں گے۔