راودلشاد:پاکستان کی پہلی ای رجسٹریشن سہولت کا آغاز، محکمہ بلدیات پنجاب نے نادرا کے اشتراک سے سی آر ایم ایس ایپ لانچ کر دی.
وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے ای رجسٹریشن ایپ کا باضابطہ افتتاح کیا, سیکرٹری بلدیات شکیل احمد، سی او او نادرا سید عبدالسلام، سپیشل سیکرٹری ارشد بیگ, ڈی جی نادرا پنجاب فضہ شاہد، ڈی جی لوکل گورنمنٹ احمد کمال مان نے شرکت کی۔
ایپ کے ذریعے پیدائش، اموات، شادی اور طلاق کا آن لائن اندراج ہوسکے گا، وزیر بلدیات ذیشان رفیق کا کہنا تھا کہ شہریوں کو گھر بیٹھے اندراج کی ای رجسٹریشن کی سہولت میسر آ گئی ہے۔
نادرا ڈیٹا سسٹم کے ساتھ لنک ہونے سے خودبخود وہاں اندراج ہو جائیگا، محکمہ بلدیات اور نادرا کے درمیان ای رجسٹریشن کا معاہدہ طے پایا تھا۔
چند ماہ میں منفرد ایپ تیار کر لی گئی، سرٹیفیکیٹ بھی مل سکے گا،شادی، اموات، پیدائش، طلاق کا اندراج کرنے سے درست ڈیٹا جمع ہوگا۔
یہ سسٹم پنجاب بھر میں یونین کونسل کی سطح تک منسلک ہوگا، دورافتادہ علاقوں میں رجسٹریشن کیلئے موبائل سروس شروع کریں گے، حکومت شہریوں کا انتظار کرنے کی بجائے خود ان تک پہنچے گی۔
نادرا نے ای رجسٹریشن کرانے والوں کو خودبخود فارم ب کا نمبر الاٹ کرنے کا اعلان کیا۔
سی او او نادرا عبدالسلام کا کہنا تھا کہ اگلے مرحلے میں ایپ میں برتھ اور ڈیتھ نوٹیفکیشن کا ٹُول شامل ہوگا،لیڈی ہیلتھ ورکرز کو بھی اس سسٹم سے منسلک کیا ہے۔
سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے ایپ سے آگاہی کے لئے بھرپور عوامی مہم چلانے کی ہدایت کردی۔
سیکرٹری بلدیات شکیل احمد کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل سسٹم سے شہریوں کیلئے گھر بیٹھے سہولت فراہم کر دی گئی،دفاتر کے چکر لگانے اور تاخیر کی زحمت سے نجات ملے گی۔