پیپلز پارٹی کے سینئیر لیڈر فیصل میر گوجرانوالہ میں بلاول بھٹو کے سٹیج سے گر کر زخمی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمیر افضل: گوجرانوالہ میں بلاول بھٹو کے جلسے کر دوران سٹیج سے گر کر فیصل میر زخمی ہو گئے۔

ریسکیو 1122 کی ٹیم نے فیصل میر کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد  دینے کے بعد جنرل ہسپتال منتقل کر دیا۔

جنرل ہسپتال میں فیصل میر کا سٹی ٹی سکین کرنے کے بعد انتہائی نگہداشت میں منتقل کر دیا گیا۔

سٹیج سے گرنے کے بعد فیصل میر کے دائیں پہلو  پر پیٹ کے قریب چوٹ آئی ہے۔

 ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کوئی خطرے کی بات نہیں، معمولی چوٹ ہے۔

فیصل میر کے اسٹیج سے گر کر زخمی ہونے کی اطلاع سن کر بہت سے لوگ ان کی عیادت کے لئے جنرل ہسپتال پہنچ گئے جن میں صوبائی وزیر عامر میر، رانا فاروق سید خاں، تنویر اشرف قائرہ، رانا جواد، رانا رضوان، چوہدری نعمان یوسف اور جاوید اختر  اور فیصل میر کے پرستار بہت سے جیالے شامل ہیں۔

 فیصل میر لاہور مین این اے 127 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار بھی ہیں۔ دو روز پہلے انہوں نے ماڈل ٹاؤن لاہور مین پارٹی ورکرز کنونشن کیا جس میں بلاول بھٹو بھی شریک ہوئے تھے، یہ کنونشن حلقہ کے عام شہریوں کی بڑے پیمانہ پر شرکت کے سبب بڑے جلسہ عام میں بدل گیا تھا۔ آج منگل کے روز فیصل میر چئیرمین بلاول بھٹو کے گوجرانوالہ کنونشن میں شریک تھے جہاں سٹیج سے گرنے کا حادثہ پیش آ گیا۔