وزیر اعظم کے دورہ لاہور کی تفصیلات سامنے آگئیں

 Prime minister imran khan will meet all VC
کیپشن: PM imran khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عظمت مجید)وزیر اعظم پاکستان لاہور سمیت پنجاب بھر کی تمام نجی و سرکاری میڈیکل یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز اور میڈیکل کالجز کے پرنسپلز سے ملاقات کریں گے جبکہ وزیر اعظم عمران خان پیر کے روز 13دسمبر کو گورنر ہاوس میں ملاقات کریں گے۔

تفصیلات کےمطابق وزیر اعظم پاکستان لاہور سمیت پنجاب بھر کی تمام نجی و سرکاری میڈیکل یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز اور میڈیکل کالجز کے پرنسپلز سے ملاقات کریں گے،یونیورسٹی اف ہیلتھ سانئسز نے تمام نجی و سرکاری یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز اور میڈیکل کالجز کے پرنسپلز کو مراسلہ جاری کردیا۔

مراسلہ میں ہر ادارے سے آنے والے وائس چانسلر ، پرنسپل کا نام اور گاڑی کے نمبر کی تفصیلات آج ای میل کے ذریعے مانگی گئیں ہیں جبکہ ذرائع کے مطابق ملاقات میں این ایل ائی ،ایم ڈی کیٹ اور دیگر میڈیکل مسائل ہر گفتگو ہوگی اور نجی سیکٹر پی ایم سی کے حوالے سے تحفظات اور اپنی تجاویز بھی وزیر اعظم پاکستان کو دے سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خا ن کا کل دورہ لاہور متوقع ہے،وزیر اعلیٰ نے آل پنجاب کمشنرز اور آر پی او کانفرنس ملتوی کر دی۔کمشنرز کانفرنس وزیراعظم عمران خان کے سوموار کو دورہ لاہور کی وجہ سے ملتوی کی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے براہ راست کمشنرز اور آر پی او کیساتھ اجلاس کرنا تھا، جس میں صوبے میں مہنگائی کی صورتحال، کھادوں کی دستیابی، ڈینگی اور کورونا کے انسدادی اقدامات سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا جانا تھا۔ اب وزیراعلیٰ کمشنرز آر پی او کانفرنس کا وقت بعد میں دیں گے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer