ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریم نواز کی ریلی میں شیر لانے والوں کی شامت آگئی

مریم نواز کی ریلی میں شیر لانے والوں کی شامت آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سعدیہ خان ) مریم نواز کی ریلی میں شیر لانے والے کارکن امداد شاہ محکمہ جنگلی حیات کے ریڈار پر آگئے، محکمہ جنگلی حیات نے نو افراد کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔

مریم نواز اور مسلم لیگ (ن) سے محبت کے اظہار کے لئے لیگی کارکن خون خواں شیر ریلی میں لایا جس پر سوشل میڈیا پر منفی انداز میں تنقید کی گئی۔ محکمہ جنگلی حیات نے فوٹیج کی مدد سے کارکن کو ٹریس کرکے قانونی کارروائی کرتے ہوئے ایک لاکھ کا جرمانہ عائد کر دیا۔

  محکمہ جنگلی حیات کے ترجمان کے مطابق کسی خطرناک جانور کو عوامی مقامات پر لانا قانونی جرم ہے جس کی خلاف ورزی پر لیگی کارکنوں کے خلاف ایکشن لیا گیا۔ 

شیر لائسنس یافتہ بریڈنگ فارم کا تھا اگر آئندہ ایسی کوئی کارروائی کی گئی تو بریڈنگ فارم کا لائسنس منسوخ کر دیئے جائیں گے۔