ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 تیرہ دسمبر کے جلسہ سے حکومت خوفزدہ ہو گئی ہے :مریم اورنگزیب

  تیرہ دسمبر کے جلسہ سے حکومت خوفزدہ ہو گئی ہے :مریم اورنگزیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 عمر اسلم: مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کی احتساب عدالت کےباہر میڈیاسے گفتگو، انہوں نے کہا ہے کہ  شہبازشریف اور حمزہ شہبازشریف پر کوئی کرپشن ثابت نہیں ہو سکی،  لیگی قیادت کو سیاسی انتقامی کاروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، تیرہ دسمبر کو تاریخی جلسہ کریں گے ۔


 تفصیلات کے مطابق صدر مسلم لیگ ن میاں شہبازشریف اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی احتساب عدالت پیشی کےبعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا  کہ قوم کے اربوں روپے بچانے والے اور خدمت کرنے والوں کو جیل میں ڈال کر سزا دی جا رہی ہے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہا   تیرہ دسمبر کے جلسہ سے حکومت خوفزدہ ہو گئی ہے اور عمران خان کا مقابلہ ہمارے سے نہیں بلکہ ڈی جے بٹ اور ساونڈ والوں سے ہے، ان کاکہناتھا کہ حکومت جو مرضی کر لے مینار پاکستان میں تاریخی جلسہ ہو گا، جس میں عوام ووٹ چوروں کے خلاف اپنا فیصلہ سنائیں گے۔

واضح رہے کہ 13دسمبرکے جلسے کے بعدپاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ( پی ڈی ایم) نے اگلی حکمت عملی کا اعلان کردیا، لانگ مارچ کی تیاریوں کے سلسلے میں چاروں صوبائی ہیڈ کوارٹرز میں مظاہروں کا اعلان کیاگیا۔ پی ڈی ایم کے زیراہتمام 21 دسمبر کو کوئٹہ، 23 دسمبر کو مردان، 26 دسمبر کو بہاولپور میں مظاہرہ ہوگا، 28 دسمبر کو سرگودھا، 4 جنوری کراچی، 6 جنوری بنوں میں جلسہ ہوگا۔

Shazia Bashir

Content Writer