ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خواتین کے تحفظ کیلئے فوجداری قوا نین میں ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں آگیا

Domestic Violence, Prevention of Domestic violence, Pakistani women, crimes against women
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان پیپلز پارٹی نے خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لئے ایک اور انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے ایک تاریخ ساز قانون کا بل قومی اسمبلی میں پیش کر دیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شرمیلا فاروقی نے قومی اسمبلی میں خواتین کو غیر منصفانہ طور پر گھر سے بے دخل کرنے کو قابلِ سزا جرم قرار دینے کے لیے  ترمیمی بل پیش کر دیا ہے۔ 

قومی اسمبلی کے منگل کے روز ہونے والے اجلاس میں تعزیرات پاکستان کی کئی شقوں میں ترامیم کا بل پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی شرمیلا فاروقی نےایوان میں پیش کیا۔ 

 مجوزہ ترمیم میں کہا گیا ہے کہ شوہر یا گھر کے کسی فرد کی جانب سے غیر منصفانہ طور پر خاتون کو گھر سے نکالنا جرم قرار دیا جائےجبکہ خاتون کو گھر سے نکالنے پر 3 سے 6 ماہ قید کی سزا دی جائے گی۔ 

مجوزہ ترمیم میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ خاتون کو گھر سے نکالنے کے جرم کا ارتکاب کرنے پر 2 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا جا سکتا ہے،  اس ترمیمی بل کے مطابق کسی خاتون کو گھر سے نکالنے کے مقدمات کی سماعت فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کرے گا۔ 

خواتین کو گھر سے نکال دینے کو خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے کام کرنے والے ماہرین ڈومیسٹک وائلنس کی ایک شکل تصور کرتے ہیں۔ 

مجوزہ ترمیمی بل کو "فوجداری قانون ترمیمی بل 2025 " کا ٹائیٹل دیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی کا آج کا اجلاس  ڈپٹی اسپیکر  کنڈکٹ کر رہے تھے۔ ڈپٹی سپیکرنے بل کو  متعلقہ کمیٹی کے سپرد کر دیا۔

کمیٹی کی جانب سے منظوری کے بعد یہ بل ارکان کی عام بحث کے لئے دوبارہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں لایا جائے گا، بحث کے بعد اس پر ووٹنگ ہو گی۔