ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بی ایل اے اور مجد بریگیڈ کیخلاف کیس اقوام متحدہ میں بھی لےجائیں گے، بلاول بھٹو

Bilawal Bhutto, BLA, Majid Brigade terrorist organisations, city42, Balochistan terrorism, India sponsored terrorism
کیپشن: بلاول  بھٹو نے آج حیدر آباد میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران  حیدرآباد میں انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قیام کیلئے وزیراعظم سے بات کرنے کا بھی یقین دلایا . 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے  بلوچستان میں پاکستان کی سالیمت کے خلاف حملوں میں ملوث دہشتگرد  گروہوں کو امریکہ کی طرف سے دہشتگرد قرار دیئے جانے کو پاکستان کی اہم کامیابی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ان گروہوں کے خلاف کیس لے کر ان پر پابندی لگوانے کے لئے اقوام متحدہ میں بھی جائیں گے۔

سابق وزیر خارجہ اور  پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے حیدرآباد مین ایک تقریب کے دوران میڈیا کے نمائندوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا،   دہشتگرد تنظیمیں عوام کو نشانہ بناتی ہیں، کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی / بی ایل اے اور مجید بریگیڈ نے بھارت کا ساتھ دیا۔ہماری  کوشش ہوگی کہ اقوام متحدہ سے بھی ان تنظیموں پر پابندی لگوائی جائے۔

 بلاول بھٹو نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشتگرد قرار دینا پاکستان کے مؤقف کی تائید اور ایک بڑی کامیابی ہے۔ یہ  دہشتگرد تنظیمیں مزدوروں اور معصوم شہریوں کو نشانہ بناتی ہیں اور پاکستان بھارت تنازع میں مودی کا کھل کر ساتھ دے چکی ہیں۔

انڈیا سے پانی کے تنازعہ پر سب مل کر آواز اٹھائیں

انہوں نے کہا کہ مودی حکومت دریائے سندھ کا پانی روکنے کی دھمکیاں دے رہی ہے لیکن سندھ طاس معاہدے کے تحت بھارت کو پاکستان کو اس کے حق کا پانی دینا پڑے گا۔ یہ پاکستان کے کروڑوں عوام کی زندگی کا سوال ہے، اس پر سب کو یکساں آواز اٹھانا ہوگی۔

ڈرِپ اری گیشن اپنائیں

بلاول بھٹو نے زراعت میں ڈرپ ایری گیشن سمیت دیگر جدید تکنیکیں اپنانے پر زور دیا، اور کہا کہ صوبوں کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت حق دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کی ناکامی کی سزا صوبوں کو  نہیں  دی جانا چاہئے۔ بلاول بھٹو نے سوالات کے جواب دیتے ہوئے 27ویں آئینی ترمیم پر کسی طرح کی حکومتی مشاورت کی تردید کی۔

ہر ضلع میں سرکاری یونی ورسٹی

چیئرمین پی پی پی نے  ایک سوال کے جواب میں سندھ پیپلز ہاؤسنگ منصوبے کو شفاف قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس منسوبے سے لاکھوں خاندانوں کو گھر فراہم کیے جا رہے ہیں۔بلاول بھتو نے مزید بتایا کہ سندھ صوبے کے ہر ضلع میں یونیورسٹی بنانے کا عزم رکھتے ہیں تاکہ نوجوان تعلیم کے بہتر مواقع حاصل کر سکیں۔

انہوں نے حیدرآباد میں ایئرپورٹ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم سے اس پر بات کریں گے اور ضرورت پڑی تو سیالکوٹ کی طرز پر خود منصوبہ شروع کیا جا سکتا ہے۔ رنگ روڈ منصوبے سے شہر میں ترقی کی رفتار بڑھے گی اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی بہتر ہوگی۔