ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چھاتی کے سرطان کی روک تھام کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے؛ آصفہ بھٹو

چھاتی کے سرطان کی روک تھام کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے؛ آصفہ بھٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : خاتونِ اوّل آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ چھاتی کے سرطان کی روک تھام کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے، حکومتی اداروں، طبی ماہرین، میڈیا اور کمیونٹیز کو مشترکہ جدوجہد کی ضرورت ہے۔ 

پنک ربن پاکستان کے سی ای او عمر آفتاب کی خاتونِ اوّل آصفہ بھٹو زرداری سے ایوانِ صدر میں ملاقات ہوئی ۔ آصفہ بھٹو زرداری نے اس موقع پر گفتگو میں کہا کہ پاکستان میں ہر نو میں سے ایک خاتون چھاتی کے سرطان کے خطرے سے دوچار ہے، تاخیر سے تشخیص ہر سال ہزاروں خواتین کی جان لے لیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بروقت تشخیص کی صورت میں شفا یابی کی شرح نوے فیصد سے زائد ہے، ہر خاتون کو بروقت اسکریننگ، درست تشخیص اور معیاری علاج کی سہولت ملنی چاہیے ۔ 

خاتونِ اوّل نے کہا کہ خواتین کی صحت کو قومی ترجیح بنانا چاہیے، دیہی علاقوں میں چھاتی کے سرطان کے علاج اور تشخیص کی سہولیات بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ موبائل میموگرافی یونٹس اور کمیونٹی آؤٹ ریچ پروگرام کے فروغ کی ضرورت ہے۔ میڈیا، تعلیمی شعبے اور مذہبی رہنماؤں سے ملک گیر آگاہی مہم میں کردار ادا کرے.