ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رائیڈر کے ذریعے قیمتی سامان بھجوانے والے خبردار

رائیڈر کے ذریعے قیمتی سامان بھجوانے والے خبردار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: اِن ڈرائیو (InDrive) ایپ کے ذریعے ڈلیوری کا سامان بھجوانے والے شہری ہوشیار ہو جائیں کیونکہ شہر میں درجنوں افراد کے قیمتی پارسل رائیڈرز نے ہتھیا لیے ہیں۔ گزشتہ چند ماہ کے دوران ڈلیوری رائیڈرز کے خلاف 12 سے زائد مقدمات درج ہو چکے ہیں۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق بیشتر مقدمات میں رائیڈرز پر پارسل وصول کرنے کے بعد مقررہ مقام پر ڈلیور نہ کرنے کے الزامات ہیں۔ متاثرہ شہریوں کا کہنا ہے کہ رائیڈرز قیمتی سامان لے کر غائب ہو گئے اور کمپنی کی جانب سے بھی کوئی مدد فراہم نہیں کی جا رہی۔

اہم کیسز کی تفصیلات ہربنس پورہ میں شہری حماد کا کھانا رائیڈر لے گیا مگر واپس نہ آیا۔اقبال ٹاؤن کے شہری وقاص کا 10 لاکھ روپے مالیت کا کپڑوں کا پارسل غائب ہو گیا۔اقبال ٹاؤن ہی کی ناہید کا ڈھائی لاکھ روپے کا سامان بھی رائیڈر نے ہڑپ کر لیا۔
اس کے علاوہ لٹن روڈ، لیاقت آباد، فیکٹری ایریا، گارڈن، گرین ٹاؤن اور ٹاؤن شپ کے تھانوں میں بھی ایسے متعدد مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کمپنی سے رائیڈرز کے کوائف حاصل کرنے کے لیے رابطہ کیا گیا مگر کوئی تعاون نہیں کیا جا رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں InDrive ایپ کا کوئی ذمہ دار عہدیدار موجود نہیں، جس کے باعث تفتیش میں رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے۔