اویس کیانی: وزیر داخلہ کا ژوب میں 3 بھارتی سرپرست دہشت گرد ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ضلع ژوب میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گردوں کی ہلاکت پر فورسز کو سلیوٹ پیش کیا۔
تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بلوچستان کے ضلع ژوب میں فتنہ الہندوستان کے مزید 3 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا، وزیر داخلہ محسن نقوی نے سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
محسن نقوی کاکہنا تھا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کامیابیوں کو قوم تحسین کی نگاہ سے دیکھتی ہے، سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں فتنہ پھیلانے میں ملوث بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا ۔
سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں امن کو سبوتاژ کرنے کی گھناؤنی سازش کو ناکام بنایا، فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سیکورٹی فورسز کو سلیوٹ کرتے ہیں، بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کیلئے پوری قوم سیکورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے ۔