(ویب ڈیسک )آئرلینڈ کے علاقے کاؤنٹی کلیئر میں واقع شینن ایئرپورٹ پر ایک شخص کو امریکی فوجی طیارے کو بظاہر ہتھورا مار کر نقصان پہنچانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق 40 سالہ مشتبہ شخص غیر مجاز طور پر ایئرپورٹ کے حساس حصے میں داخل ہوا اور مبینہ طور پر امریکی فضائیہ کے سی 130 ہرکولیس طیارے پر چڑھ گیا، جس سے نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
آئرش پولیس گاردا شیوخانا کے ترجمان نے بتایا کہ واقعہ ہفتے کے روز پیش آیا، جس کے بعد ملزم کو صبح تقریباً 11 بجے گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کو فوجداری نقصان کے الزام میں حراست میں لے کر مزید تفتیش جاری ہے۔
#BREAKING | ???????? ???????? — A man breached security at Shannon Airport in Ireland this morning, climbed onto the wing of a parked US Air Force C-130 Hercules transport aircraft, and caused damage to the fuselage with a tool
— Global Report (@Global_ReportHQ) April 11, 2026
The incident prompted a brief closure of the airport, with… pic.twitter.com/EUWSJQCbvN
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں ایک شخص کو طیارے پر چڑھ کر طیارے کو ہتھوڑا مارتے دیکھا جاسکتا ہے، تاہم حکام نے اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔
واقعے کے بعد ایئرپورٹ پر پروازوں کا نظام عارضی طور پر معطل کر دیا گیا تھا۔ دو روانہ ہونے والی پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں جبکہ فرانس کے شہر لورڈ سے آنے والی ایک پرواز کو فضا میں انتظار کرنا پڑا۔
ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق صبح 9 بج کر 50 منٹ پر آپریشن معطل کیا گیا جو تقریباً 25 منٹ بعد بحال کر دیا گیا، اور اب معمول کے مطابق پروازیں جاری ہیں۔