ویب ڈیسک:رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے (ن) لیگ کی رہنما مریم نواز کے نام ایک پیغام جاری کیا ہے۔
عامر لیاقت حسین نے مریم نواز کی قومی اسمبلی سے لی گئی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ 'میں اس موقع پر وہاں نہیں تھا، چند لمحوں کے لیے حاضر ہوا اور گروپ کے ساتھ گھر سے نکلا لیکن آپ کو گیلری میں دیکھ کر خوشی ہوئی'۔
I was not there, attended just for few moments and left the house with group but glad to see you in gallery, now the only boundry is the wall of wood. Allah bless you, already apologised you and your father, no need of tickets just to have my grace back!!!@MaryamNSharif pic.twitter.com/TWSyDTHcA6
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) April 11, 2022
عامر لیاقت نے کہا کہ 'اب صرف چاردیواری لکڑی کی دیوار ہے، اللّہ آپ کا بھلا کرے'۔ رکن قومی اسمبلی نے مزید لکھا کہ 'میں پہلے ہی آپ سے اور آپ کے والد سے معافی مانگ چکا ہوں اور مجھے ٹکٹ کی ضرورت نہیں۔'