(سٹی42)آزادی صحافت کے لئے جدوجہد کرنے اور صحافیوں کے حق میں آواز بلند کرنے والےسینئر صحافی ضیاءشاہد انتقال کرگئے۔وہ دو ہفتے سے لاہور میں شیخ زید ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔
تفصیلات کے مطابق آزادی صحافت کے لئے جدوجہد کرنے اور ان کے حق میں آواز بلند کرنے والےسینئر صحافی ضیاءشاہد انتقال کرگئے،دو ہفتے سے لاہور میں شیخ زید ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔وہ گردوں کے عارضےسمیت دیگر امراض میں مبتلا تھےاور خرابی صحت پردو ہفتے سے شیخ زید ہسپتال میں ان کا علاج چل رہا تھا،اچانک طبیعت مزید بگڑی جو کہ ان کی موت کا باعث بنی،اپنی حیات میں انہوں نے متعدد اخبارات میں کام کیا اور وہ ان دنوں لاہور میں خبریں گروپ کے چیف ایڈیٹر کے طور پر فرائض سرانجام دے رہے تھے۔
قبل ازیں سینئر صحافی ابن عبدالرحمن المعروف آئی اے رحمان 90 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے، سینئر کالم نگار آئی اے رحمان یکم ستمبر 1930 میں انڈیا کے شہر ہریانہ میں پیدا ہوئے، بعدازاں لاہور میں سکونت اختیار کی، سینئر کالم نگار آئی اے رحمان 1889 میں پاکستان ٹائمز کے چیف ایڈیٹررہےجبکہ 1990 میں ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے ڈائریکٹر بھی رہے۔ ایچ آر سی پی کے بانی تھے۔ آئی اے رحمان گزشتہ کئی سالوں سے ڈان اخبار میں مسلسل کالم لکھتے رہے جبکہ پاکستان انڈیا میں امن کی کاوشوں کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دیں۔
آئی اے رحمان نے لاہور میں رہتے ہوئےتقریبا 65سال تک صحافت سے منسلک رہے، اس دوران انہیں نے تین کتابیں بھی لکھیں، جن میں جناح بطور پارلیمینیٹریئن ، آرٹس اینڈ کرافٹس آف پاکستان اور پاکستان انڈر سیج شامل ہیں۔سینئر کالم نگار و تجزیہ نگار آئی اے رحمان گزشتہ چند ماہ سے علیل تھے۔جس کی وجہ سے پیر کے روز لاہور میں انتقال کر گئے۔
سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نےامتناں شاہد سے رابطہ کیا اور ضیاء شاہد کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا سینئر صحافی ضیاءشاہد کے انتقال پر اظہار افسوس کیا، ان کا کہناتھا ضیا شاہد کا صحافت میں اہم کردار رہا ہے، انہوں نے پاکستانی سیاست کے کئی تاریخی ادوار دیکھے اور ان میں اپنا کردار ادا کیا اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ آمین
علاوہ ازیں مرکزی ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے بھی سینئر صحافی ضیاءشاہد کے انتقال پر اظہار افسوس کرتےلواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا،اسلم غوری نے کہا کہ ضیاء شاہد کے انتقال سے شعبہ صحافت میں بڑا خلاء پیدا ہوگا ۔ مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔