ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف سینئر صحافی آئی اے رحمان انتقال کرگئے

journalist AR Rehman
کیپشن: A R Rehman
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد سعید: انسانی حقوق کے علمبردار اور معروف صحافی آئی اے رحمان انتقال کرگئے، آئی اے رحمان شوگر اور بلڈپریشرکےمرض میں مبتلاتھے، ان کی عمر 90 سال تھی۔

سینئر صحافی ابن عبدالرحمن المعروف آئی اے رحمان 90 سال کی عمر میں انتقال کر گئے، سینئر کالم نگار آئی اے رحمان یکم ستمبر 1930 میں انڈیا کے شہر ہریانہ میں پیدا ہوئے، بعدازاں لاہور میں سکونت اختیار کی، سینئر کالم نگار آئی اے رحمان 1889 میں پاکستان ٹائمز کے چیف ایڈیٹررہےجبکہ 1990 میں ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے ڈائریکٹر بھی رہے۔ ایچ آر سی پی کے بانی تھے۔ آئی اے رحمان گزشتہ کئی سالوں سے ڈان اخبار میں مسلسل کالم لکھتے رہے جبکہ پاکستان انڈیا میں امن کی کاوشوں کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دیں۔

آئی اے رحمان نے لاہور میں رہتے ہوئےتقریبا 65سال تک صحافت سے منسلک رہے، اس دوران انہیں نے تین کتابیں بھی لکھیں، جن میں جناح بطور پارلیمینیٹریئن ، آرٹس اینڈ کرافٹس آف پاکستان اور پاکستان انڈر سیج شامل ہیں۔

سینئر کالم نگار و تجزیہ نگار آئی اے رحمان گزشتہ چند ماہ سے علیل تھے۔جس کی وجہ سے پیر کے روز لاہور میں انتقال کر گئے۔ وہ آخری دم تک انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے میدان عمل میں کھڑے رہے، سینئر صحافی کی ناآگہانی وفات پر ملک بھر کے سینئر تجزیہ نگار، صحافیوں اور سماجی و سیاسی شخصیت کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا گیا۔