ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعظم شہباز شریف کا قطر دورہ مکمل ؛ واپس وطن روانہ

وزیر اعظم شہباز شریف کا قطر دورہ مکمل ؛ واپس وطن روانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وزیراعظم محمد شہباز شریف قطر کا ایک روزہ دورہ مکمل کر کے واپس وطن روانہ ہوگئے 

وزیرِ اعظم کی دوحہ میں قطری امیر  شیخ تمیم بن حماد الثانی سے ملاقات ہوئی، جس میں وزیرِ اعظم نے دوحہ پر بلاجواز اسرائیلی جارحیت اور بین الاقوامی قوانین کے صریح منافی حملے کے تناظر میں قطری امیر اور قطری عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا. امیر قطر الشخ  تمیم بن حمد آل ثانی  سے ملاقات میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے قطر اور پاکستان کے مابین دیرینہ تاریخی برادرانہ تعلقات کا ذکر کیا جو مشترکہ عقیدے اور اقدار پر مبنی ہیں.

 وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان نے قطر کا ہمیشہ ہر مشکل وقت میں ساتھ دیا اور دیتا رہے گا۔ ملاقات میں اسرائیل کے خطے کے مختلف ممالک پر بلاجواز حملوں اور مسلسل جارحیت کے ساتھ ساتھ خطے میں امن کے قیام کیلئے مشاورت کی گئی.

اس دورے میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی وزیرِ اعظم کے ہمراہ پاکستانی وفد میں شریک تھے۔