ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیف جسٹس یحیٰی آفریدی کا اپر چترال کا تاریخی دورہ کیا، ججز اور وکلاء سے ملاقات

چیف جسٹس یحیٰی آفریدی کا اپر چترال کا تاریخی دورہ کیا، ججز اور وکلاء سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : چیف جسٹس پاکستان یحیٰی آفریدی نے اپر چترال کا تاریخی دورہ کیا، جہاں اُنہوں نے بونی میں ججز اور وکلاء سے ملاقات کی۔ 

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ عتیق شاہ بھی چیف جسٹس پاکستان کے ہمراہ تھے۔ چیف جسٹس پاکستان نے بونی میں ججز اور وکلاء سے ملاقات کی۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے چترال کو ایکسس ٹو جسٹس ڈویلپمنٹ فنڈ سے منسلک کرنے کی ہدایت کی۔ اس کے علاوہ دور دراز علاقوں کے ججز اور وکلاء کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ 

چیف جسٹس یحیٰی آفریدی نے کہا کہ 3.3 ارب روپے کے فنڈ سے عدالتی انفراسٹرکچر اپگریڈ کیا جارہا ہے، اگست 2026 تک عدالتوں میں سولر سسٹم ،ای سسٹم سمیت سہولت مراکز قائم ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ لیگل ایڈ اور واٹر پلانٹس بھی منصوبے میں شامل ہیں، چین اور ترکی کی عدالتوں سے تعاون کے معاہدوں پر کام جاری ہے۔ 

چیف جسٹس نے کہا کہ عدلیہ کی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ججز کو غیر ضروری دباؤ سے بچانے کا میکنزم فعال ہوچکا ہے۔ 

سپریم کورٹ کے جاری اعلامیہ کےمطابق  بونی میں ویڈیو لنک سہولت کا افتتاح بھی کیا گیا۔ چیف جسٹس نے تاریخی لینگلینڈز اسکول کے تعلیمی کردار کو سراہا۔