نواز شریف ہیتھرو ائر پورٹ سےسعودی عرب کیلئے روانہ ہو گئے

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسد ملک:  پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد  نواز شریف نے پاکستان واپسی کیلئے لندن سے اُڑان بھر لی،  نواز شریف ہیتھرو ایئر پورٹ سے سعودی عرب کیلئے روانہ ہو گئے ۔

 نواز شریف کا ذاتی عملہ بھی ہیتھرو ٹرمینل فور سے سعودی عرب  کیلئے روانہ ہو چکا ہے، نواز شریف کے پرسنل سیکریٹری وقار احمد ، شیخ آصف ، نواز خان ،لیگی رہنما عمران سعید ، زنیر مصطفی اور وحید نذیر ہیتھرو ائر پورٹ پہنچ گئے ، واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے بالآخر 4 سال بعد پاکستان آنے کا ارادہ کر لیا ہے، لیکن اس ارادے میں مزید کچھ لمحوں کی تاخیر کی گئی۔

قریبی ذرائع کا کہنا ہےکہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر  ایکٹ پر سپریم کورٹ کے فل بینچ کی جانب سے بدھ کی سہ پہر سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ کرن لئے جانے کی وجہ سے نواز شریف نے سعودی عرب کیلئے روانگی میں تاخیر کی اور فیصلہ آنے کے بعد ہی  وہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس سے ایئر پورٹ کیلئے روانہ ہوئے ۔

 نواز شریف ہیتھرو ائر پورٹ سے سعودی ائر لائن کے ذریعے روانہ ہو  گئے،لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد ایون فیلڈ ہاؤس کے باہر موجود ہے، نواز شریف کے قریبی رفقاء ناصر جنجوعہ اور مولوی شکور بھی نواز شریف کے ہمراہ سعود ی عرب روانہ ،نواز شریف سپریم کورٹ کے فیصلے کے شدت سے منتظر تھے ۔