مفتاح اسماعیل ایک اور اہم عہدے سے فارغ

مفتاح اسماعیل،قومی اقتصادی کونسل،اسحاق ڈار ،سٹی42
کیپشن: Miftah Ismail,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ایکنک کے بعد مفتاح اسماعیل قومی اقتصادی کونسل کی رکنیت سے بھی فارغ،وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو قومی اقتصادی کونسل میں بطور رکن شامل کر لیا گیا۔ 

قومی اقتصادی کونسل میں سردار اویس لغاری کی رکنیت بھی ختم کر  دی گئی، وزیر خزانہ پنجاب محسن لغاری کو قومی اقتصادی کونسل میں بطور رکن شامل کر لیا گیا۔وزیر اعظم قومی اقتصادی کونسل کے چئیرمین جبکہ چاروں صوبائی وزراء اعلی ارکان میں شامل ہیں۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال,وزیر تجارت نوید قمر این ای سی ارکان میں شامل ،وفاقی وزیر مواصلات اسد محمود بھی بطور رکن این ای سی میں شامل، نثار کھوڑو,تیمور جھگڑا,نور محمد دمر این ای سی ارکان میں شامل کیا گیا۔
 واضح رہے کہ مفتاح اسماعیل کو پہلے وزارت خزانہ پھر ایکنیک اور اب قومی اقتصادی کونسل کی رکنیت سے بھی فارغ کردیا گیا۔