مسلم لیگ ق کے صدر اورسپیکر صوبائی اسمبلی سے ناروے کے سفیر کی ملاقات

مسلم لیگ ق کے صدر اورسپیکر صوبائی اسمبلی سے ناروے کے سفیر کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی اکبر: مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین اور سپیکر صوبائی اسمبلی چودھری پرویز الہی سے ناروے کے سفیر نے ملاقات کی، انہوں نے کہا ہےکہ خطے میں پاکستان کو بڑا مقام حا صل ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے ناروے کے سفیر اور فرسٹ سیکرٹری نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور بین الاقوامی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی نے دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے پر زور دیا۔

 ناروے کے سفیر نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے باہر بھی جب گجرات کا نام آتا ہے تو چودھری صاحبان کا ریفرنس سب سے پہلے ذہن میں آتا ہے، ناروے کی حکومت سفارتی سطح پر بھی پاکستان سےبہتر تعلقات کی خواہاں ہے. ناروے کے سفیر کا کہنا تھا کہ خطے میں پاکستان کو بڑا مقام حاصل ہے، ناروے کے لوگ پاکستان کو بہت پسند کرتے ہیں۔