(جنید ریاض)ترقی پانے اورتبادلے کروانے والے 4سوسےزائداساتذہ پریشان،ایڈجسٹمنٹ کے لئےدرخواستیں جمع کروانے کی آج آخری تاریخ ہے،نشستیں کم ہونے سےسیکڑوں اساتذہ درخواستیں جمع نہ کرواسکے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت نے اساتذہ کو بڑی بڑادھچکا دےدیا،تمام سسٹم آن لائن ہونے کے باوجود ترقی پانے والے اساتذہ ایڈجسٹمنٹ کے لئے خوار ہوکررہ گئے۔تبادلوں پر پابندی اُٹھنے کے باوجود لاہور کے سینکڑوں اساتذہ سیٹیں کم ہونے کے باعث درخواستیں جمع نہیں کراسکے۔لاہور کے اساتذہ کی صوبائی وزیر تعلیم مراد راس تک رسائی بھی ممکن نہیں۔ تبادلوں اور ایڈجسٹمنٹ کے لئے درخواستیں جمع کرانے کی آج آخری تاریخ ہے۔
وزیر تعلیم لاہور کے اساتذہ کوسنےبغیر پانچ روز کے لئے اسلام آباد چلے گئے ہیں ۔اساتذہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کے دفتر کے چکر لگانے پر مجبورہیں۔ ایجوکیشن اتھارٹی کے افسران بھی اساتذہ کی بات سننے کو تیار نہیں۔ اتھارٹی نے بھی اساتذہ کو صوبائی وزیر تعلیم سے رابطے کا مشورہ دیاہے۔ ایجوکیشن اتھارٹی کےمطابق درخواستیں جمع کرنے کی تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی،اساتذہ رات 12 بجے تک ایڈجسٹمنٹ کیلئے اپنی درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔ دوسری جانب اساتذہ نے مینول طریقہ سے اساتذہ کی ایڈجسٹمنٹ کا مطالبہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ لاہور میں 316 فی میل اساتذہ کی پروموشن لیکن ایڈجسٹمنٹ کے لئےسیٹیں صرف پانچ ہیں۔خواتین اساتذہ کو درخواستیں جمع کرانے آج کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔مقررہ تاریخ تک درخواستیں جمع نہ ہوئیں تو خواتین اساتذہ کی پروموشن روک دی جائے گی۔خواتین اساتذہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے تمام خالی آسامیوں کی آپشن کھولنے کا مطالبہ کردیا۔ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کےمطابق پی آئی ٹی بی ایپلی کیشن کو اپ ڈیٹ کررہا ہے، امید ہے آج اساتذہ کو تمام خالی آسامیوں کی آپشن فراہم کردی جائےگی۔