ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایسی قانون سازی نہ کی جائے جس میں پاکستان کی عوام تقسیم ہو ، بیرسٹر گوہر

 ایسی قانون سازی نہ کی جائے جس میں پاکستان کی عوام تقسیم ہو ، بیرسٹر گوہر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف) چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ کوئی صوبہ تب تک تقسیم نہیں ہو سکتا جب تک اس صوبے کی دو تہائی اکثریت نے ووٹ نہ دیا ہو،اس وقت کوئی ایسی قانون سازی نہ کی جائے جس میں پاکستان کی عوام تقسیم ہو۔ہمارا ابھی تک حکومت سے مذاکرات کے حوالے سے کوئی رابطہ نہیں ہوا ،معرکہ حق اور مزاکرات کی وجہ سے ہمارے حکومت کے ساتھ مذاکرات میں بریک آیا۔

 تفصیلات کے مطابق چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پارلیمنٹ ہاوس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معرکہ حق کے دوران ہماری قوم نے یکجہتی دکھائی اور دشمن کو شکست دی ،حکومت کو کہوں  گا ہمیں بیچ چوراہے چھوڑ کر آگے بڑھے گے تو آپکو ترقی نہیں کرے گے، جب پی ٹی وی کی ڈاکیومنٹری بن رہی تھی میرے کہنے کے باوجود ہمارا بیان شامل نہیں کیا گیا ،یہ ڈاکیومنٹری ایک دستاویز ہے اور ریکارڈ کا حصہ بنتی ہے ، معرکہ حق ہماری حیات ہے،حکومت نے پارلیمنٹ کو سائیڈ لائن کیا ہوا ہے ، جمہوریت میں عوام کو اہمیت دی جاتی ہے لیکن پاکستان میں ایسا نہیں ہے،ہمارا ابھی تک حکومت سے مزاکرات کے حوالے سے کوئی رابطہ نہیں ہوا ،معرکہ حق اور مزاکرات کی وجہ سے ہمارے حکومت کے ساتھ مذاکرات میں بریک آیا ۔

  بیرسٹر گوہر  نے مزید کہا کہ کوئی صوبہ تب تک تقسیم نہیں ہو سکتا جب تک اس صوبے کی دو تہائی اکثریت نے ووٹ نہ دیا ہو۔اس وقت کوئی ایسی قانون سازی نہ کی جائے جس میں پاکستان کی عوام تقسیم ہو۔بانی پی ٹی آئی کے ضمانت کے کیسز کی بجائے مرکزی اپیل کو آگے بڑھایا جا رہا ہے،اگر عدلیہ سے بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ کے خلاف منفی حکم نامے آئے تو یہ اچھا شگون نہیں ہو گا،ہم چیزوں کو کنٹرول کر رہے ہیں پھر ہمارے بھی کنٹرول سے باہر ہو جائیگا،عدلیہ سے گزارش ہے حالات کا ادراک کریں،ہم بھی ملک کے بدلتے حالات کے مطابق آگے بڑھ رہے ہیں،عوامی احساسات کا خیال کرتے ہوئے ضمانت پر فیصلے کریں،بانی پی ٹی آئی کو فیملی وکلاء اور معالجین تک رسائی دی جائے۔