ملک اشرف : چوہدری شوگرملزکیس میں انکوائری بند ہونےکا معاملہ، ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کی سات کروڑ روپے زرِ ضمانت کی واپسی کی درخواست منظور کر لی۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں قائم تین رکنی فل بنچ نے درخواست پر سماعت کی۔ بنچ میں جسٹس جواد ظفر اور جسٹس عابد گل خان بھی شامل تھے۔سماعت کےدوران نیب کی جانب سے وفاقی آئینی عدالت میں لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف دائر اپیل واپس لینے سے متعلق نیا بیانِ حلفی عدالت میں پیش کیا گیا۔
وفاقی حکومت کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل رفاقت ڈوگر پیش ہوئےجبکہ نیب کی نمائندگی سپیشل پراسیکیوٹر فاطمہ شاہد نےکی۔ پنجاب حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل وقاص عمر بھی موجود تھے۔عدالت نےدلائل مکمل ہونےکےبعد وزیر اعلیٰ مریم نواز کو سات کروڑ روپے زرِ ضمانت واپس لینے کی اجازت دے دی۔