ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور سمیت متعدد ائیرپورٹس پر پروازوں کا شیڈول درہم برہم

لاہور سمیت متعدد ائیرپورٹس پر پروازوں کا شیڈول درہم برہم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد: ملک بھر کے مختلف ائیرپورٹس پر خلیجی ممالک کے لیے مجموعی طور پر 30 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں، جبکہ متعدد اندرونِ ملک پروازیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔

ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دبئی، بحرین اور قطر جانے والی 8 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

اسی طرح کراچی ایئرپورٹ سے خلیجی ممالک کی 12 پروازیں منسوخ ہوئیں۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 6 پروازیں جبکہ سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور ملتان ایئرپورٹ سے 2،2 پروازیں منسوخ کی گئیں۔

دوسری جانب لاہور میں موسم کی خرابی کے باعث اندرون ملک آنے اور جانے والی 20 پروازیں بھی متاثر ہوئیں۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے کراچی کے لیے 6 پروازیں متاثر ہوئیں۔

ذرائع کے مطابق کراچی سے لاہور اور اسلام آباد کے درمیان 8 پروازیں جبکہ ملتان، فیصل آباد اور پشاور سے مجموعی طور پر 6 پروازیں بھی شیڈول متاثر ہونے کے باعث متاثر ہوئیں۔

ائیرپورٹ حکام کے مطابق پروازوں کی منسوخی اور تاخیر کی بنیادی وجہ موسم کی خرابی اور آپریشنل مسائل ہیں۔