ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے طلبہ کو رول نمبر سلپس جاری کر دیں

لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے طلبہ کو رول نمبر سلپس جاری کر دیں
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض:بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات 2026 کیلئے طلبہ کی رول نمبر سلپس جاری کر دی ہیں۔ ترجمان لاہور بورڈ کے مطابق رواں سال امتحانات میں ایک لاکھ 92 ہزار 337 امیدوار شرکت کریں گے۔

چیئرمین لاہور بورڈ طاہر جاوید کے مطابق ریگولر امیدواروں کی تعداد ایک لاکھ 37 ہزار سے زائد ہے، جبکہ پرائیویٹ امیدواروں کی تعداد 54 ہزار 734 ہے۔

امتحانات کے انعقاد کیلئے لاہور بورڈ کی جانب سے 566 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں تاکہ شفاف اور منظم امتحانی عمل کو یقینی بنایا جا سکے۔

ترجمان لاہور بورڈ کے مطابق انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے امتحانات کا آغاز 20 مئی سے ہوگا، جبکہ طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی رول نمبر سلپس بروقت حاصل کر کے امتحانی شیڈول کے مطابق تیاری مکمل کریں۔