ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حیدرآباد بورڈ میں ہزاروں طلبہ کے نمبروں میں ردوبدل کا انکشاف

حیدرآباد بورڈ میں ہزاروں طلبہ کے نمبروں میں ردوبدل کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

محمد حسن:حیدرآباد تعلیمی بورڈ میں 16 ہزار طلبہ و طالبات کے نمبروں میں مبینہ ردوبدل اور 700 افراد کو ڈائریکٹ نمبرز دینے کے انکشاف کے بعد تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق   اینٹی کرپشن میرپورخاص نے معاملے کی تحقیقات کے سلسلے میں حیدرآباد تعلیمی بورڈ کے متعدد افسران اور ملازمین کو طلب کر لیا ہے۔

اینٹی کرپشن حکام کی جانب سے متعلقہ افسران اور ملازمین کو 11 مئی بروز پیر پیش ہونے کے نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

نوٹس جاری کیے جانے والوں میں سابق کنٹرولر مسرور زئی، سابق کنٹرولر شاہنواز بھٹو، اسسٹنٹ کنٹرولر اعجاز کاکا، محمد ساجد، صلاح الدین اور دیگر متعلقہ افسران شامل ہیں۔

اس کے علاوہ تعلیمی بورڈ کے کمپیوٹر آپریٹرز مزمل اور انور احمد خان کو بھی تحقیقات میں شامل ہونے کیلئے طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقات میں امتحانی نتائج میں مبینہ ردوبدل، غیر قانونی طور پر نمبرز بڑھانے اور ریکارڈ میں تبدیلی کے معاملات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اگر الزامات ثابت ہوئے تو ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔