ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی سیکریٹری خارجہ کے بیان پرپاکستان کا دوٹوک موقف اختیار

بھارتی سیکریٹری خارجہ کے بیان پرپاکستان کا دوٹوک موقف اختیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

انور عباس : لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر جنگ بندی کی خلاف ورزی سے متعلق بھارتی سیکریٹری خارجہ کے بیان پر پاکستان نے دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پاک-بھارت جنگ بندی معاہدے پر ایمانداری سے عمل درآمد کے لیے پرعزم ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کچھ علاقوں میں بھارتی جانب سے ہونے والی خلاف ورزیوں کے باوجود ذمہ داری اور تحمل کا مظاہرہ کر رہا ہے ہماری افواج صورتحال کو انتہائی بردباری کے ساتھ سنبھال رہی ہیں۔

دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد میں پیدا ہونے والے کسی بھی مسئلے کو باہمی رابطے اور مناسب سطح پر بات چیت کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے تاکہ سرحدی امن کو یقینی بنایا جا سکے۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں لائن آف کنٹرول پر تناؤ کی صورتحال کے بعد بھارتی سیکریٹری خارجہ نے پاکستان پر الزامات عائد کیے تھے جن پر پاکستان نے فوری طور پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے مؤقف کو واضح کیا ہے۔