ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 زرتاج گل اور شوہرکے خلاف ترقیاتی ٹھیکوں میں کرپشن کامقدمہ درج ہو گا

zartaj gul, corruption case, City42
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ نے سابق وفاقی وزیر زرتاج گل  اور ان کے شوہر ہمایوں اخوندکے  تحقیقات میں پیش ہونے کا آخری موقع بھی کھو دینے کے بعد ان کےخلاف ترقیاتی کاموں کے ٹھیکوں کی مد میں مبینہ خورد برد کے معاملے پر مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔اینٹی کرپشن  ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے انہیں آج پیش ہونے کے لیے آخری نوٹس جاری کیا تھا مگر عدم پیشی پر ان کے خلاف مقدمہ  درج کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

 تحریک  انصاف کی سابق وفاقی وزیر زرتاج گل کوترقیاتی کاموں کے ٹھیکوں کی مد میں کروڑوں روپے کی خوربرد کے معاملے پر  اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ نے آج طلب کررکھا تھا، قبل ازیں زرتاج گل کو 10 اور 19 اپریل، اور11 مئی کو بھی طلب کیا گیا تھا مگر وہ پیش نہ ہوئیں۔

اینٹی کرپشن کے مطابق زرتاج گل نے  اپنے حلقے میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے منصوبوں کے ٹھیکے اپنے فرنٹ مینوں کو مارکیٹ سےزیادہ ریٹ پر دیے اور اپنے خاوند ہمایوں رضا اخوند کے ساتھ مل کر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے منصوبوں کو ریوائزکروا کر لاگت دوگنا کروائی۔

اینٹی کرپشن کے مطابق زرتاج گل اور ان کے خاوند ہمایوں رضا نے منصوبوں کو ریوائز کروا کر سرکاری خزانے کو کروڑوں کانقصان پہنچایا اور  تمام منصوبوں کے ٹھیکے اپنے فرنٹ مینوں کو دے کر بھاری رشوت وصول کی۔

اینٹی کرپشن نے زرتاج گل کے علاوہ ان کے خاوند ہمایوں رضا اخوند، پرائیویٹ سیکرٹری محمود بھٹی کو  بھی آج طلب کر رکھا تھا۔