ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیزل مہنگا ہونے سےخزانے پر بوجھ بڑھ گیا: شیخ رشید

ڈیزل مہنگا ہونے سےخزانے پر بوجھ بڑھ گیا: شیخ رشید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ریلوے کی کوئی نجکاری نہیں ہو رہی، جبکہ1800 کلومیٹر ڈبل ٹریک نیا بننےجا رہا ہے، ڈیزل مہنگا ہونے سےخزانے پر بوجھ بڑھ گیا، اکانومی کلاس سمیت دیگرٹکٹس کے کرائے بڑھائیں گے۔

وزیر ریلوے شیخ رشید نےلاہور ریلوے ہیڈ کوارٹرمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 15 جون کوایک اورنئی وی وی آئی پی سرسید ٹرین کا افتتاح وزیراعظم عمران خان کریں گے، ڈیذل مہنگا ہونے سے ریلوے خزانے پر1بلین روپے بوجھ بڑھ گیا ہے، جس کی وجہ سےکرایوں میں اضافہ ناگریز ہوگیا، اکانومی کلاس کا 50 روپے تک کرایہ بڑھائیں گے۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ریلوے مزدوروں کے ہیلتھ کارڈ کے لیے کوشاں ہیں، سرکلر ریلوے کو15 دن کےاندر فعال کرنےکی کوشش کریں گے، ریلوے ایس پی کو تجاوزات ختم کرنے کا ہدف دیا ہے، ریلوے نےگزشتہ سال کی نسبت اس سال 5 ارب روپےزائد کمائے ہیں، تمام ریلوے پھاٹک بند ہو جائیں گے اور جدید سنگل سسٹم نافذ ہوگا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ گورنر پنجاب نےریلوے مزدوروں کی حوصلہ افزائی کےلیے18 مئی کوافطارڈنر رکھا ہے، مزدوروں کی ہی بدولت بہت جلد ریلوے کی آمدنی میں مزید اضافہ کریں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer