ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ہائیکورٹ کے پیٹرول کی بچت اور کفایت شعاری مہم کے تحت اہم اقدامات کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ کے پیٹرول کی بچت اور کفایت شعاری مہم کے تحت اہم اقدامات کا نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احتشام کیانی) اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے  پیٹرول کی بچت اور کفایت شعاری مہم کے تحت اہم اقدامات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ 

اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار یار محمد ولانہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ اور ڈسٹرکٹ جوڈیشری میں ہفتہ وار 4 دن کام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیر سے جمعرات تک کام ہوگا، جمعہ سے اتوار تک تعطیلات ہوں گی۔ 

 نوٹیفکیشن کے مطابق  تعطیلات کے دوران عملہ کال اور واٹس ایپ پر دستیاب رہے گا جبکہ سٹیشن چھوڑنے کے لیے اجازت درکار ہوگی۔ 

اسلام آباد ہائیکورٹ کی تمام معزز عدالتیں 50 فیصد صلاحیت کے ساتھ کام کریں گی، رجسٹرار اور ایم آئی ٹی ہفتہ وار بنیادوں پر گھر سے کام کریں گے۔ 

دوسری جانب اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ کورٹس پیر سے جمعرات تک مکمل صلاحیت کے ساتھ کام کریں گی،ڈسٹرکٹ ججز جمعہ اور ہفتہ کو ارجنٹ کرمنل اور سول کیسز کے لیے ڈیوٹی ججز تعینات کریں گے۔ 

 نوٹیفکیشن  میں کہا گیا ہے کہ صرف ضمانت قبل از گرفتاری، بعد از گرفتاری اور حبس بے جا کے کیسز سماعت کے لیے مقرر ہوں گے،حکم امتناعی، فوری نوعیت کے دیگر ارجنٹ کیسز اور کورٹ کے فکس کردہ کیسز کی سماعت ہوگی۔ 

اسلام آباد ہائیکورٹ کی آفیشل گاڑیوں کے لیے فیول کی فراہمی میں 50 فیصد کٹوتی کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے جبکہ ڈسٹرکٹ جوڈیشری کی سرکاری گاڑیوں کے فیول میں 25 فیصد کمی کر دی گئی،اسلام آباد کی حدود میں ہائیکورٹ ججز اور جوڈیشل افسران کوئی سیکیورٹی وہیکل استعمال نہیں کریں گے۔ 

علاوہ ازیں،وکلاء کے لیے ویڈیو لنک کے ذریعے سماعت کی سہولت دستیاب ہوگی۔