ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ سے متعلق افواہیں مسترد کر دیں

 اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ سے متعلق افواہیں مسترد کر دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :  آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ ایل پی جی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے متعلق گردش کرنے والی خبریں بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں۔

اوگرا کے مطابق ایل پی جی کی قیمتیں مقررہ طریقۂ کار کے تحت ہر ماہ کی یکم تاریخ سے مؤثر ہوتی ہیں اور اس وقت اتھارٹی کی جانب سے کسی نئے اضافے کا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔ اتھارٹی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے پھیلائی جانے والی خبریں یا افواہوں پر کان نہ دھریں۔

اوگرا نے مزید کہا کہ عوام کو چاہیے کہ وہ صرف اتھارٹی کی مقرر کردہ قیمتوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور اگر کہیں زائد قیمت وصول کی جا رہی ہو یا قیمتوں میں غیر قانونی ردوبدل ہو رہا ہو تو فوری طور پر متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو اطلاع دی جائے تاکہ کارروائی کی جا سکے۔

اتھارٹی نے یقین دلایا کہ ملک بھر میں ایل پی جی مارکیٹ میں صارفین کے مفادات کے تحفظ، شفافیت اور قواعد و ضوابط کی پابندی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔