قیمت کم رکھنے کے لئے پیاز، کیلے کی ایکسپورٹ بند، وفاقی کابینہ کا پہلا فیصلہ

Federal Cabinet First Meeting, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وفاقی کابینہ کے پہلے اجلاس میں  پیاز  اور کیلے کی ایکسپورٹ پر پابندی لگا دئی گئی اور قیمتوں پر کنٹرول کے لئے کمیٹی فی الفور بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ کابینہ کے پہلے اجلاس مین حکومت کی سمت کا تعین کیا گیا اور مفاد عامہ کے بہت سے اہم فیصلے کئے گئے۔

وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت نئی منتخب وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس پیر کی شام کابینہ کے ارکان کے حلف لینے کے فوراً بعد  ایوانِ وزیر اعظم میں ہوا۔

وزیراعظم نے کابینہ شرکاء سے گفتگو میں نئی منتخب حکومت کا روڈ میپ واضح کیا۔ وزیر اعظم کی کابینہ اجلاس میں کی گئی ابتدائی گفتگو آج شب 9 بجکر 25 منٹ پر پی ٹی وی نیوز پر نشر ہوئی۔

قیمتوں کے کنٹرول کی کمیٹی فی الفور بنائی جائے

 وزیراعظم  شہباز شریف نے ہدایت کی کہ  ملک میں اشیائے خورونوش اور روز مرہ کی دیگر اشیاء کی قیمتوں کے کنٹرول کے لئے فی الفور ایک کمیٹی قائم کی جائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں غیر ضروری اضافے اور ناجائز منافع خوری کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اس حوالے سے کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

پیاز اور کیلے کی ایکسپورٹ پر پابندی

وزارت تجارت کی سفارش پر کیلوں اور پیاز کی برآمد پر 15 اپریل 2024 تک پابندی عائد کرنے کی منظوری  دی۔  یہ پابندی رمضان المبارک کے مہینے کے دوران کیلوں اور پیاز کی مارکیٹ میں وافر دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے عائد کی گئی ہے۔

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کابینہ کے پہلے اجلاس میں ہدایت جاری کی  کہ ملک میں اشیائے خورونوش اور روز مرہ کی دیگر اشیاء کی قیمتوں کے کنٹرول کے لئے فی الفور ایک کمیٹی قائم کی جائے جو کہ صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر اشیائے خورونوش اور روزمرہ کی دیگر اشیاء کی قیمتوں کی کڑی نگرانی کرے گی۔

 انہوں نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں غیر ضروری اضافے اور ناجائز منافع خوری کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اس حوالے سے کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

 بہترین ٹیم منتخب کی گئی ہے، پاکستان کو مشکلات سے نکالیں گے

وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے خطاب میں کابینہ کے ارکان کو معاشی چیلنجز سے آگاہ کیا۔

اجلاس میں وفاقی کابینہ کے ارکان کو وزیراعظم نے مبارکباد دی اور کہا کہ مشکل حالات میں مقابلہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بہترین ٹیم منتخب کی ہے، ان شاء اللہ پاکستان کو مشکلات سے نکالیں گے، ٹیم میں تجربہ اور بھرپور انرجی کا امتزاج ہے۔

وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سفارش پر  محمد اورنگزیب کی  پاکستانی شہریت دوبارہ حاصل کرنے کی درخواست منظور کرنے کی اجازت دے دی۔محمد اورنگزیب وفاقی کابینہ میں وزیر بنائے جانے سے پہلے نیدرلینڈز کے شہری تھے۔ انہوں نے کابینہ میں شامل کئے جانے سے پہلے پاکستان کی شہریت حاصل کرنے کے لئے درخواست دی جسے فی الفور منطور کرنے کے لئے وفاقی کابینہ نے خصوصی اجازت دی۔

وفاقی کابینہ نے وزارت انسداد منشیات کی سفارش پر میجر جنرل عبدالمعید ہلال امتیاز ملٹری کی بطور ڈائریکٹر جنرل اینٹی نارکوٹکس فورس تعیناتی کی منظوری دے دی۔