ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان نے قوم کو اندھیرے میں دھکیلا،م رانا تنویر

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ سیاسی نابالغ اور فتنے عمران خان نے پہلے ملک وقوم کو اندھیرے میں دھکیلا اب بزدل خان زمان پارک میں بیٹھ کر  لٹھ بردار خواتین کی آڑ میں ملک میں انارکی پھیلا کر عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

شیخوپورہ  کے علاقہ جنڈیالہ شیر خان میں مسلم لیگ ن پی پی 142 کے زیراہتمام ورکرز کنونشن  سے خطاب کرتے ہوے رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ چار سالہ عمران خان کے دور کی یوٹرن افراتفری تھی۔میں نا مانوں اور منفی سیاست کا خمیازہ قوم غربت اور مہنگائی کی شکل میں بھگت رہی ہے مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں نے مشکل حالات میں اپنی سیاست کی قربانی دیکر ریاست کو بچایا اور اب ملک میں استحکام لانے غربت مہنگاٸی کے خاتمہ اور عام آدمی کو ریلیف دینے کے لیے دن رات وزیراعظم کی قیادت میں محنت کررہے ہیں جسکے ثمرات بہت جلد نظر آٸیں گے۔

وفاقی وزیر کہنا تھا کہ 14 مارچ کو چیف آرگناٸزر مسلم لیگ ن مریم نواز شیخوپورہ کے علاقہ فیض پور میں تنظیمی کنونشن سے خطاب کریں گی جن آمد پر مسلم لیگ ن کے ہزاروں ورکرز ان کا تاریخی استقبال کریں گے انہوں نے کارکنوں سے اپیل کہ وہ کنوشن میں بھرپور شرکت کریں ۔تقریب سے رکن قومی اسمبلی سردار عرفان ڈوگر۔سابق ممبران پنجاب اسمبلی سجاد حیدر۔چوہدری شہباز احمد چھینہ ۔چوہدری محمود الحق  سمیت دیگران نے بھی خطاب کیا