ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محسن نقوی کی پریس کانفرنس پر پی ٹی آئی کا ردعمل سامنے آ گیا

محسن نقوی کی پریس کانفرنس پر پی ٹی آئی کا ردعمل سامنے آ گیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی رہنما شیریں مزاری نے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ محسن نقوی کا کام 90 روز میں الیکشن کرانا اور گھر جانا ہے۔

ایک بیان میں شیریں مزاری نے کہا کہ محسن نقوی سرپرستوں کے اشاروں پر قانون، جمہوریت کی قبریں گھودنے میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہا کہ قوم نگراں وزیرِ اعلیٰ سے علی بلال عرف ظلِ شاہ کے قتل سمیت آئین شکنی کی ہر واردات کا حساب لے گی۔

ظل شاہ کے جسم پر 26 زخم ہیں، اعجاز چوہدری
دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنما اعجاز چوہدری نے کہا کہ اگر ظلِ شاہ شہید کو حادثہ پیش آیا تو ہم پر قتل کا پرچہ کیوں کاٹا؟ایک بیان میں اعجاز چوہدری نے کہا کہ ظالمو! ظل شاہ کے جسم پر 26 زخم ہیں، جو زخم پوسٹ مارٹم میں ہیں وہ ٹریفک حادثے میں نہیں لگ سکتے۔اعجاز چوہدری کا کہنا ہے کہ جھوٹ بولنا ہے تو نواز، زرداری اور مولانا سے مشورہ کر لو، وہ ماہر ہیں۔واضح رہے کہ نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور میں پی ٹی آئی کارکن ظل شاہ کی ہلاکت کے حوالے سے ہنگامی پریس کانفرنس کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہاکہ جس گاڑی میں ظل شاہ کی لاش اسپتال لائی گئی اس کا مالک پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کا رکن راجہ شکیل ہے۔

محسن نقوی نے کہاکہ آپ سیاست میں جو مرضی کریں، مجھے کوئی اعتراض نہیں، میں اس منصب پر نہ بیٹھا ہوتا تو کسی اور طریقے سے جواب دیتا۔

Ansa Awais

Content Writer