ویب ڈیسک:پاکستانی حدود میں گرنے والا میزائل بھارت کا تھا۔ وزارت دفاع نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے اعلیٰ سطحی تحقیقات کا حکم دے دیا۔
خانیوال کی تحصیل میاں چنوں میں گرنے والا میزائل بھارت کا تھا۔ بھارتی وزارت دفاع نے بھی تصدیق کردی۔ پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا تکنیکی غلطی کے باعث میزائل چل گیا تھا۔ بھارتی حکومت نے غلطی کا سخت نوٹس لیا ہے۔ واقعے سے متعلق اعلیٰ سطح کی تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔
بھارتی وزارت دفاع کا مزید کہنا تھا کہ 9 مارچ کو معمول کی مینٹی نینس کے دوران میزائل مس فائر ہوا۔ معلوم ہے کہ میزائل پاکستان کی حدود میں گرا۔
اس قسم کا حادثہ قابل مذمت ہے۔ حادثہ کے نتیجہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جو کہ خوش آئند ہے۔
India regrets accidental firing of missile which landed in Pakistan
— ANI Digital (@ani_digital) March 11, 2022
Read @ANI Story | https://t.co/QrNdcVWt9l#India #Pakistan pic.twitter.com/V5w62m3TxK