ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منہ نہ کھلواؤ۔۔اپنی زبان قابو میں رکھو۔۔ شہبازشریف اور مولانا کی وزیراعظم کو وارننگ

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف اور سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان نے عمران خان کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی زبان کو قابو میں رکھیں ورنہ انہیں قابو کرنا آتا ہے، بداخلاقی کرنے اور گالیاں دینے والے شخص کو وزیراعظم نہیں ہونا چاہیے۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان اسلام آباد میں ملاقات ہوئی جس میں موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان جو زبان استعمال کررہے ہیں اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، وہ نواز شریف کو بھگوڑا کہہ رہے ہیں حالاں کہ وہ عنقریب خود بھگوڑا ہونے والے ہیں، عمران خان نیازی الیکشن میں دھاندلی کی پیداور ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے بہت بردباری کا مظاہرہ کیا حالاں کہ جے یو آئی کے ایم این ایز کے ساتھ ظلم کا مظاہرہ کیا گیا، تم ڈی چوک آؤ، ہم تمہارا بھرپور مقابلہ کریں گے اور تمہیں ناکوں چنے چبوادیں گے، میں پہلے عمران خان کی باتوں کا جواب نہیں دیتا تھا لیکن آج دیا ہے تاہم اس سے زیادہ کچھ نہیں کہوں گا۔

عمران خان کہتے ہیں کہ شہباز شریف بوٹ پالش کرتے ہیں حالانکہ وہ خود اسٹیبلشمنٹ کے لائے ہوئے ہیں۔میں بوٹ پالش نہیں کرتا جب مشرف نے ہماری حکومت گرائی تو میں خود بھی اٹک جیل میں تھا اگر بوٹ پالش کرنے والا ہوتا تو جیلوں میں نہ جاتا، عمران خان اپنی زبان قابو میں رکھو ورنہ ہمیں قابو کرنا آتا ہے۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor