لاہور چیمبر کے سابق صدر عرفان قیصر شیخ انتقال کرگئے

لاہور چیمبر کے سابق صدر عرفان قیصر شیخ انتقال کرگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کورونا(شہزاد خان) کورونا کی تیسری لہر خطرناک صورتحال اختیار کرنے لگی، لاہور چیمبر کے سابق صدر اور سابق چیئرمین ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ انتقال کرگئے، عرفان قیصر شیخ کی اچانک وفات سے بزنس کمیونٹی سکتے میں آگئی۔

لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر اور سابق چیئرمین ٹیوٹا عرفان اقبال شیخ کورونا اور ہارٹ اٹیک کے باعث دنیا سے رخصت ہوگئے، لاہور چیمبر کے صدر میاں طارق مصباح، سینئر نائب صدر ناصر حمید خان، نائب صدر طاہر منظور چودھری اور ایگزیکٹو کمیٹی کی جانب سے مرحوم کے اچانک انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں  سینئر نائب صدرفیڈریشن آف پاکستان چیمبرز خواجہ شاہ زیب اکرم کے والد خواجہ اکرم بھی انتقال کرگئے ہیں، فیڈریشن چیمبر، لاہور چیمبر، پیاف، بزنس مین پینل اور مارکیٹوں کے قائدین نے خواجہ اکرم کی وفات پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔ خواجہ اکرم کی نماز جنازہ آج دوپہر ایک بجے ٹیک سوسائٹی 49بی میں ادا کی جائے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer