ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بجٹ سیشن ؛ پی ٹی آئی کا اسمبلی کے اندر اور باہر بھرپور احتجاج کرنے کا اعلان

بجٹ سیشن ؛ پی ٹی آئی کا اسمبلی کے اندر اور باہر بھرپور احتجاج کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42: پاکستان تحریک انصاف نے  بجٹ سیشن کے دوران پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بھرپور احتجاج کا اعلان   کیا ، پارلیمانی کمیٹی کا موقف ہے کہ جب تک ملاقات نہیں ہو گی احتجاج  جاری رہے گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر  نے کہا بانی پی ٹی ائی کے علاج اور ملاقات کے حوالے سے شدید تشویش ہے۔چار گھنٹے جاتی رہنے والے مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں یہ فیصلہ کیا ہے کہ اسمبلی کے اندر اور اسمبلی کے باہر ہم بھرپور احتجاج کریں گے۔

ہمارا ون پوائنٹ ایجنڈا ہے کہ بانی پی ٹی ائی کا علاج اور ان سے ملاقات کروائی جائے۔ہم ملک کے ساتھ کھڑے رہے ۔ہم پورے بجٹ سیشن میں ہر پروسیڈنگ میں پارلیمنٹ کے اندر اور باہر احتجاج کریں گے۔ 
 پاکستان تحریک انصاف کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ختم ہوگیا ۔پی ٹی آئی  نے بجٹ سیشن کا با ئیکاٹ نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ پارلیمانی پارٹی کا بجٹ سیشن میں بھرپور احتجاج کا اعلان کردیا ۔ 

فیصلہ ہوا ہے کہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بھرپور احتجاج کیا جائیگا۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور ان کی رہائی کا مطالبہ ہر صورت برقرار رکھیں گے۔جب تک ملاقات نہیں ہو گی احتجاج  جاری رہے گا۔