(سٹی 42)بلوچستان کے ضلع کچھی کی تحصیل مچھ میں گوکرت کے مقام پر افسوسناک حادثہ، موٹر سائیکل کھائی میں جا گری،دو خواتین سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے۔
ہسپتال ذرائع کےمطابق مچھ میں گوکرت کے مقام پر ہونیوالے حادثے کے نتیجے میں دو خواتین سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے۔
حادثے میں جاں بحق ہونیوالےموٹر سائیکل سوار کوئٹہ سے جیکب آباد جا رہے تھے کہ گوکرت کے مقام پر افسوسناک حادثہ پیش آیا۔جس میں تین قیمتی جانیں چلی گئیں۔
ہسپتال ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی شناخت تاحال نہ ہو سکی ۔