ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیبرپختونخوا پولیس دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہے، وفاقی وزیرداخلہ

خیبرپختونخوا پولیس دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہے، وفاقی وزیرداخلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پشاور میں خیبرپختونخوا پولیس  کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ ، یادگار شہداء پر حاضری دی ،  شہداء  کی قبروں پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی ۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے پولیس شہداء کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ۔   

وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہے ۔ کے پی کے پولیس کو جدید ٹیکنالوجی کا اسلحہ اور آلات ترجیحی بنیادوں پر فراہم کئے جا رہے ہیں۔وزیرداخلہ نے پولیس  کے ہیڈ کوارٹر کے دورہ  کا دوران جدید ٹیکنالوجی سے لیس ڈورنز۔ اسلحہ ۔ نائٹ وژن گنز اور دیگر آلات کا معائنہ کیا ۔آئی جی خیبرپختونخوا پولیس ذوالفقار حمید نے وزیر داخلہ کو جدید آلات کے بارے بریفنگ دی ۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت پولیس ہیڈ کوارٹر میں خصوصی اجلاس  ہوا۔چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی، آئی جی خیبرپختونخوا پولیس ذوالفقار حمید، آئی جی فیڈرل کانسٹیبلری نذیر گاڑا، سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کے سربراہ اور اعلی افسران کی اجلاس میں شرکت کی۔

اس موقع پر وزیرداخلہ محسن نقوی نےخیبرپختونخوا پولیس دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہے ۔  کے پی کے پولیس کو جدید ٹیکنالوجی کا اسلحہ اور آلات ترجیحی بنیادوں پر فراہم کئے جا رہے ہیں۔ خیبرپختونخوا پولیس اور سی ٹی ڈی کی استعداد کار بڑھانے کیلئے وفاق اور صوبائی حکومت مل کر  تمام تر وسائل فراہم کر رہے ہیں اور آئندہ بھی کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کے پی کے پولیس اور سی ٹی ڈی کو انسداد دہشت گردی کی جدید ٹریننگ میں وفاقی حکومت بھرپور معاونت کرے گی۔ خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے پولیس کے بجٹ میں اضافہ قابل تحسین ہے۔