ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے رواں سال ریکارڈ ترسیلات بھیجیں؛ سٹیٹ بینک

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے رواں سال ریکارڈ ترسیلات بھیجیں؛ سٹیٹ بینک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی رواں سال کی ترسیلات کو ریکارڈ قرار دیا۔

سٹیٹ بینک کے جاری اعلامیے کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا مئی کے دوران ورکرز ترسیلات زر میں تقریباً 29 فیصد زائد رہی ہیں۔ 11 ماہ میں پاکستان نے 34 اعشاریہ 89 ارب ڈالرز پاکستان بھیجے۔ صرف مئی کی ورکرز ترسیلات زر 3 اعشاریہ7 ارب ڈالر رہیں، جو اپریل سے 16 فیصد زائد ہیں۔

جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صرف سعودی عرب سے مئی میں ریکارڈ 91 اعشاریہ 39 کروڑ ڈالرز پاکستانیوں نے بھیجے۔ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے مئی میں 75 کروڑ 42 لاکھ ڈالر پاکستان بھیجے گئے۔

ایس بی پی اعلامیے کے مطابق 11 ماہ میں سعودی عرب سے 8 اعشاریہ 52 ارب ڈالرز، عرب امارات سے 7 اعشاریہ11 ارب ڈالرز، برطانیہ سے 5 اعشاریہ 36 ارب ڈالر، امریکا سے 3 اعشاریہ 43 ارب ڈالر جبکہ یورپی یونین سے 4 اعشاریہ1 ارب ڈالرز پاکستان بھیجے گئے۔