سٹی 42 : وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے اربوں روپے کے فنڈز جاری کردیے ۔
وفاقی حکومت کی جانب سے اس بار آزاد کشمیر کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 5 ارب 90 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کرنے کا بڑا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آزاد کشمیر میں 4 اہم منصوبوں کی منظوری دی گئی، جن کی تکمیل کے لیے وفاقی حکومت نے فنڈز جاری کر دیے۔
آزاد کشمیر کے 4 ترقیاتی منصوبوں کے لیے پانچ ارب 90 کروڑ روپے کی ادائیگی کی منظوری بھی دے دی گئی ۔
آزاد کشمیر کے 4 ترقیاتی منصوبے
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کمپلیکس کی تعمیر کے لیے 1 ارب 47 کروڑ روپے مختص کیے گئے ۔
رٹھوعہ ہریام پل کی تعمیر کے لیے 3 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دی گئی ۔
میرپور ایم بی بی ایس میڈیکل کالج کے لیے 1 ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔
میر واعظ محمد فاروق شہید میڈیکل کالج مظفرآباد کے لیے 42 کروڑ 75 لاکھ روپے جاری کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
وزارت خزانہ نے اسٹیٹ بینک کو آزاد کشمیر حکومت کے لیے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت کر دی۔ فنڈز جاری کرنے کی باضابطہ منظوری فنانس ڈویژن کی 2 جون 2025 کی ہدایت کے تحت دی گئی۔
وزارت خزانہ کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ترقیاتی فنڈز رواں مالی سال 2024-25 کے بجٹ کے تحت جاری کیے گئے۔ منظور شدہ فنڈز کا کیش ادائیگی سے تعلق نہیں، بجٹ میں ایڈجسٹمنٹ کے تحت منتقل کیے جائیں گے ۔