ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی لاہور میں طبی تحقیق پر مبنی تربیتی کورس کا انعقاد

فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی لاہور میں طبی تحقیق پر مبنی تربیتی کورس کا انعقاد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : شعبہ نفسیات کے زیر اہتمام فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی/ سر گنگا رام ہسپتال میں طبی تحقیق پر مبنی تربیتی کورس کا انعقاد کیا گیا، جس میں وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل نے بطور چیف گیسٹ شرکت کی۔ 

اس کورس کا بنیادی مقصد ریسرچ کی کوالٹی اور سٹینڈرڈ کو بہتر کرنا تھا اور تحقیقی مقالات کی اشاعت کے مراحل پر تربیت دینا تھی۔ 

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے اپنی تقریر میں کہا کہ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں طبی تحقیق کے کلچر کو فروغ دیا جا رہا ہے، فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں تعلیمی، تدریسی اور تحقیقی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی کوشش تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔

وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل نے فیکلٹی کے ہمراہ سر گنگا رام ہسپتال کے مدر اینڈ چائلڈ بلاک کا بھی دورہ کیا اور شعبہ بچگان میں نوزائیدہ بچوں میں پیدائشی یرقان کی تشخیص کے لیے جدید ترین آلات کا افتتاح بھی کیا۔ ان آلات کی مدد سے نوزائیدہ بچوں میں یرقان کی فوری تشخیص ممکن ہو سکے گی اور فوری علاج کے ساتھ بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں گی۔ 

وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل نے اس تاریخی اقدام پر شعبہ بچگان کے سربراہ پروفیسر نوید اکبر ہوتیانا کی تعریف کی اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر پرنسپل پروفیسر عبدالحمید، چیئرپرسن میڈیسن ڈیپارٹمنٹ پروفیسر بلقیس شبّیر، پروفیسر نوید اکبر ہوتیانا، پرورفیسر عائشہ راشد، پروفیسر تسکین زہرہ سمیت فیکلٹی ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔  

یاد رہے کہ گزشتہ برس بین الاقوامی ماہرین اور رائل کالجز کے صدور پروفیسر سارہ کلارک اور پروفیسر اینڈریو ایلڈر نے انتہائی نگہداشت یونٹ برائے نوزائید گان کا دورہ کیا تھا اور بین الاقوامی طرز کی جدید ترین طبی سہولیات سے متاثر ہو کر اس ادارے کو دنیا کا ایک بہترین ادارہ قرار دیا تھا۔