ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم، کشمیر میں بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم، کشمیر میں بارش کا امکان، محکمہ موسمیات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ علی : آج رات کے موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جیکب آباد 48، سبی، نور پور تھل، ڈی جی خان، بھکر 47، اوکاڑہ، کوٹ ادو، قصور، لیہ، جھنگ اور دادو میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

بدھ کے روزموسم کی صورتحال  

بدھ کے روزموسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم شدیدگرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہے گا، تاہم شام یا رات میں دیر، سوات، کوہستان، چترال اور بالاکوٹ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقا مات پر بارش ہو سکتی ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی /جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہے گا، تاہم جنوبی اضلاع میں بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے، اس کے علاوہ مری،گلیات اور گردونواح میں موسم گرم اور خشک تاہم بعد از دوپہر مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ بعد از دوپہر جنو بی اضلاع میں تیز ہوائیں ، جھکڑ چلنے کا امکان ہے ۔ سندھ کے بیشتر بالائی اضلاع میں موسم شدید گرم جبکہ ساحلی علاقوں میں گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم بعد از دوپہر وسطی اور جنو بی اضلاع میں تیز  ، گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ  کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ شام  یا رات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے ۔