اگلے مہینے پیٹرول 310 روپے فی لیٹر ہوگا؛ عمرایوب

Umer ayub & shookat treen press conference
کیپشن: Umer ayub & shookat treen
سورس: Youtube
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیرخزانہ شوکت ترین اور  سابق وفاقی وزیربرائے اقتصادی امور عمرایوب خان نے مشترکہ پریس کانفرنس کی، کہا کہ اگلے مہینے میں پیٹرول 300 سے 310روپے فی لیٹر تک جائے گا،موجودہ حکومت نے بینکنگ سیکٹرز پر ٹیکس بڑھاد یا۔

تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کے رہنما وفاقی وزیربرائے اقتصادی امور عمرایوب خان نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت بڑھنے سے جو کاشتکار ٹریکٹر چلائے گا وہ کہاں جائے گا؟ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت بڑھنے سے مہنگائی بھی بڑھے گی،ملک میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ جاری ہے، اگلے مہینے میں پیٹرول 300 سے 310روپے فی لیٹر تک جائے گا۔

کہا کہ بجلی آتی نہیں اوپر سے قیمت 39 سے 40روپے فی یونٹ ،بجلی آتی نہیں اوپر سے قیمت 39 سے 40روپے فی یونٹ ،لوگ ان پر پتھر ماریں گے،کارخانے میں ایندھن نہیں ہے، بجلی کی لوڈشیڈنگ مزید بڑھے گی،لگتا ہے امپورٹڈ حکومت نے اگلے مہینے میں خودکشی کرنی ہے۔

سابق وزیرخزانہ شوکت ترین کا کہناتھا کہ موجودہ حکومت نے بینکنگ سیکٹرز پر ٹیکس بڑھاد یا،بینکوں پر ٹیکس 12،12فیصد بڑھا دیئے گئے،مہنگائی زیادہ ہوگی تو کاروبار کیسے بڑھے گا؟ہم نے تاریخ کا سب سے زیادہ ریونیواکٹھا کیا،ہماری گروتھ 6 فیصد،یہ 5 فیصدگروتھ کی بات کررہےہیں،ہم نے سب سے زیادہ 5.5 ملین افراد کو روزگار دیا،اگلے سال کیپسٹی ادائیگی 1450 ارب روپے ہوگی،بجٹ میں کیپسٹی ادائیگی کے لئے 550 ارب روپے رکھےگئے۔

30سالوں میں سب سے زیادہ جی ڈی پی ہمارے دور میں رہی، ہمارے دورمیں ایگری کلچرمیں 4.4 فیصد گروتھ ہوئی،یہ کس کوبیوقوف بنارہےہیں اکنامک سروےپڑھ لیں،بجٹ خسارہ 4.2ٹریلین روپے ہے،ہم نے سب سے زیادہ روز گار کے مواقع پیدا کئے ہیں،ہم نے سب سے زیادہ 5.5 ملین افراد کو روزگار دیا،ہمارے دورمیں ریکارڈ ترسیلات زر اور برآمدات ہوئیں۔

ہماری گروتھ 6 فیصد،یہ 5 فیصدگروتھ کی بات کررہےہیں،ہم نےانڈسٹری کوجومراعات دیں انہوں نےواپس لےلیں،ہم نے تاریخ کا سب سے زیادہ ریونیواکٹھا کیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer